اب وقت آگیا ہے کہ فیصلہ کرنا ہے کہ کس طرف کھڑا ہونا ہے،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ درگئی کے عوام اور نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اس پارٹی کا ساتھ دیں گے جو پاکستان کیلئے کھڑی ہے، امید ہے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی درگئی کے نوجوان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں قوموں کی زندگی میں کبھی کبھی فیصلہ کن وقت آتاہے،پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں،دوسری طرف وہ لوگ ہیں جنہوں نے 25سال ڈاکووں کیخلاف جدوجہد کی،ملک میں فیصلہ کن وقت آگیا ہے ڈاکووں نے چوری کے پیسے سے ہمارے ایم این ایز کی قیمت لگائی ہے ضمیر فروش اور لوٹے میں فرق ہوتا ہے، لوٹا اقتدار کی طرف چلاتا ہےاور ضمیر فروش اپنا اور ملک کا سودا کرتا ہے اس وقت یہ لوٹے نہیں ہورہے یہ اپنے ضمیر کا سودا کررہے ہیں،لوٹا اقتدار کی طرف جاتا ہے اور ضمیر فروش اپنا اور ملک کا سودا کرتا ہے عدلیہ اور الیکشن کمیشن ضمیر فروشوں کو دیکھ رہی ہے ساری قوم کے سامنے ضمیروں کا سودا ہورہا ہے اور اسے جمہوریت کا نام دیا جارہا ہے ہم نے برطانیہ سے جمہوریت کا نظام لیا ہے، 20 سے 25 سال میں سنا ہی نہیں کہ برطانیہ کا ممبر پارلیمنٹ ضمیر کا سودا کرے، وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ فیصلہ کرنا ہے کہ کس طرف کھڑا ہونا ہے،اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ اچھائی کا ساتھ دو اور برائی کیخلاف ہو، اللہ تعالیٰ نے ہمیں نیوٹرل ہونے کا نہیں کہا سندھ ہاوس میں پیسے دے کر جمہوریت کا جنازہ نکالا جارہا ہے،ن لیگ نے تو آصف زرداری کو چوری پر 2بار جیل میں ڈالا،ن لیگ نے آصف زرداری پر کرپشن کے کیسز بنائے پیپلزپارٹی نے تو نوازشریف پر چوری کے کیس بنائے، حدیبیہ پیپر ملز کا کیس تو پیپلزپارٹی نے نوازشریف پر بنایا،فضل الرحمان کو ڈیزل کا خطاب تو ن لیگ نے دیا تھا،ن لیگ کے ایک رنگ باز نے فضل الرحمان کو ڈیزل کا خطاب دیا،مولانا فضل الرحمان پر نیب کا کیس تو مسلم لیگ ن کے دور میں بنے تھا، ہمارا دین کہتا ہے کہ ماں ،باپ کی عزت کرو،ماں ، باپ کا پیار ہمیشہ بے لوث ہوتا ہے،یہ ملک کے ساتھ وہ کرنا چاہتے ہیں جو دشمن بھی نہیں کر سکتا، معاشرہ جنگ ہارنے سے نہیں، اخلاقیات تباہ ہونے سے ختم ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ اچھائی کا ساتھ دو اور برائی کیخلاف جہاد کرویہ لوگوں کے چوری کے پیسے سےلوگوں کے ضمیر خرید رہے ہیں، قوم کی جب اخلاقیات ختم ہوجائے تو وہ محنت کرنا چھوڑ دیتی ہے، وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے کچھ ایم این ایز غلطی کر بیٹھے ہیں پارٹی کا سربراہ باپ کی طرح ہوتا ہے،چھانگا مانگا کے دن چلے گئے ہیں، یہ وہ پاکستان ہے جس کے عوام میں شعور آچکا ہے، اب قوم کے بچے بچے کو ایم این ایز کے نام پتہ چل چکے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ آپ نے پارٹی کو چھوڑا تو وہ پیسے کی وجہ سے چھوڑا، آپ جتنا بھی کہیں کہ پیسے نہیں لیے ضمیر جاگے لیکن کوئی آپ کی بات نہیں مانے گا، لوگ صرف یہی سمجھیں گے کہ آپ نے اپنے ضمیر کو بیچا ہے،اگر کوئی ہمارے خلاف ووٹ ڈالے گا تو وہ پیسے لے کر ووٹ ڈالے گا، سارے پاکستان میں میرے ایم این ایز میری بات سن لیں،سارا پاکستان یہ سمجھتا ہے کہ آپ نے اپنا ضمیر بیچا ہے، ہمیشہ کیلئے ایم این ایز کے نام کے ساتھ ضمیر فروش لکھ دیا جائے گا، میرے جو ایم این ایز غلطی کر بیٹھے ہیں، میں آپ کو معاف کردوں گا، واپس آجائیں،ضمیر بیچنے والوں کا شادیوں میں جانا مشکل ہوجائے گا، کوئی اِن کے بچوں سے شادی نہیں کرے گا۔ اگر میں نے ضمیر کا سودا کرکے رشوت دینی ہے تو میں ایسی حکومت پر لعنت بھیجتا ہوں،