مجھے 16 کروڑ کی آفر کی گئی: پی ٹی آئی ایم این اے نصرت واحد کا دعوی

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) ایم این اے نصرت واحد کو پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پیسوں کی آفر ہوئی ہے،اس حوالے سے پی ٹی آئی ایم این اے کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔ویڈیو میں پی ٹی آئی ایم این اے نصرت واحد نے بتایا ہے کہ مجھے پیپلزپارٹی پنجاب اور سندھ سے پیسوں کی آفر ہوئی، 16 کروڑ کی آفر کی گئی ہے اور آئندہ انتخابات کے بعد اسپیشل سیٹ کی آفر بھی دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی رقم کو رد کرنا ایک مشکل کام ہی ہوتا ہے، لیکن میں ان پیسوں کا کیا کروں گی، میرے خیال میں حرام کی کمائی شکلیں نہیں بگاڑتی بلکہ نسلیں بگاڑ دیتی ہے، اور نسلیں بگڑ جائیں تو بڑا نقصان ہوتا ہے، اس لئے تھوڑے پیسے مل جائیں تو ان پر ہی گزارا کرنا چاہئے۔