نیوٹرل ادارےکے سربراہ یاکسی عہدیدارکیخلاف حکومتی اقدام کو اپوزیشن تسلیم نہیں کریگی: خورشید شاہ
پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ نیوٹرل ادارے کے سربراہ یا کسی عہدیدار کے خلاف حکومت نے قدم اٹھایا تو اپوزیشن تسلیم نہیں کرے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران حکومت ختم ہوچکی، یہ غیر آئینی حکومت ہےاور اس کاہر قدم غیر قانونی اور غیر آئینی ہوگا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت آئینی طریقے سے چلنے سے بھاگ رہی ہے مگر پاکستان یہ سب برداشت نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم او آئی سی اجلا س کی وجہ سے چپ ہیں، اوآئی سی کے لیے آنے والے افراد عمران خان کے نہیں پاکستان کے مہمان ہیں۔