پاک بحریہ کا جہازشام میں امدادی سامان کی ترسیل مکمل کرنے کے بعدترکیہ روانہ

پاک بحریہ کا جہازپی این ایس نصرشام میں امدادی سامان کی ترسیل مکمل کرنے کے بعدترکیہ روانہ ہوگئے ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امدادی سامان میں خیمے، کمبل،گرم کپڑے، راشن، ادویات اورجنریٹرزشامل ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی میڈیکل ٹیموں نے متاثرین کو علاج اور طبی امداد فراہم کی۔پاک بحریہ کمیشن کمانڈرنے لطاکیہ میں شام کے بحری تنصیبات کادورہ کیا اوراعلی عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ترجمان نے کہا کہ شام کی حکومت اورعوام نے امدادی سامان کی فراہمی پر حکومت پاکستان اور پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔