پاکستان بمقابلہ افغانستان3 ٹی ٹونٹی سیریز:قومی کرکٹ ٹیم 22مارچ کو یو اے ای روانہ ہو گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان کیخلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے 22 مارچ کی صبح متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 مارچ کو ہوگا، 24، 26 اور 27 مارچ کو شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم 22 مارچ کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی، پاکستان ٹیم کل شام نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اکٹھا ہوگا۔افغانستان کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان اور فاوسٹ بولر نسیم شاہ پہلے ہی دبئی روانہ ہوچکے ہیں۔