پی ٹی آئی کا 23 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے مینار پاکستان لاہور میں جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس سے قبل 22 مارچ بروز بدھ کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کررکھا تھا ۔ رہنماؤں اور کارکنوں کو جلسے کی بھرپور تیاری کی ہدایات بھی دی گئی تھیں تاہم اب جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 22 مارچ کی بجائے 23 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف اب 23 مارچ کو جلسہ کرنے کیلئے انتظامیہ کو درخواست دے گی۔