پتھراؤ عمران پر ہوتا ہے ٹوٹتی اور جلتی پولیس کی گاڑیاں ہیں، شازیہ مری

عمران خان کی تقریر پر اپنے رد عمل میں انہوں نے سوال کیا کہ کیا میڈیا کے کیمرے جھوٹ بول رہے ہیں؟ عدالت کے حکم پر عمران نیازی کو فول پروف سکیورٹی دی گئی، عمران نیازی موٹر وے سے اترنے کے بعد ڈنڈا بردار لشکر اکٹھا کرتا رہا۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی مہذب شہری کی طرح عدالتوں میں پیش کیوں نہیں ہوتا، مجرم اور جرائم پیشہ عناصر ہی ایسے طرز عمل سے عدالتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی قانون توڑ کر کہتا ہے میں نے کبھی قانون نہیں توڑا، عمران نیازی ملک کے عدالتی نظام کو مفلوج بنا رہے ہیں، ملک کے عدالتی نظام کو مجرموں اور غنڈوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔