کمشنر کراچی نے رمضان المبارک کیلئے اشیائے خورو نوش کی قیمتیں مقرر کر دیں

اجلاس میں انتظامیہ نے ماہ رمضان کے لئے گروسری اشیا کی قیمتیں مقرر کر دیں، تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد فہرست جاری کر دی گئی، اس سلسلہ میں کمشنر محمد اقبال میمن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ سرکاری لسٹ دکاندار نمایاں آویزاں کریں گے، سرکاری لسٹ آویزان نہ کرنے یا اس کے علاوہ کوئی بھی لسٹ جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔