سورج نےآنکھیں دکھانا شروع جس کےبعدگرمی کی شدت میں اضافہ ہونےکےبعدPDMAنےپنجاب کےلیےہیٹ ویوالرٹ جاری کردیا
سورج نے آگ برسانا شروع کی تو ہر زی روح اس شدید گرمی سے بے حال ہوگیا ہے،،گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے،،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت 45 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے,محکمہ موسمیات نے عوام کو ہیٹ ویو کے اثرات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہیں،، شہریوں کو بغیر ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کے لیے کہا گیا ہے،جبکہ زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے،