عمران خان آف شورکمپنیوں کیخلاف شورمچاتےرہےان کی اپنی بھی آف شورکمپنی نکل آئی.فیصل آبادمیںptiکاکوئی سیاسی مستقبل نہیں:رانا ثنااللہ

May 20, 2016 | 13:47

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس سے قبل بھی فیصل آباد میں جلسہ کیا جس میں ایک شخص کی جان گئی۔ انہوں نے میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا جس میں مدعی نے عدالت میں اعتراف کیا کہ اسے ورغلا کرہمارے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ امیدوار پی ٹی آئی کی ٹکٹ لینا پسند نہیں کرتے ان کے لوگوں کی زمانتیں ضبط ہوگئی تھیں۔ عمران خان آف شورکمپنی کےمالک ہیں ۔ انہوں نے اپنے کالے دھن کو چھپایا،مشرف دورمیں ایمنیسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا۔وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا جمہوریت کا حسن ہے۔صحافیوں پر تشدد کرنے والے کسانوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ کسانوں سے کل مذاکرات کرکے ان کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دوہزارتیرہ کے الیکشن ہاری بلدیاتی انتخابات میں بھی انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اپنے اوباش نوجوانوں پرکنٹرول نہیں۔ فیصل آباد جلسے کی اندرونی سیکیورٹی تحریک انصاف کے ذمے ہوگی۔

مزیدخبریں