محکمہ تعلیم پنجاب نے یکم جون سے گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کررکھا ہے تاہم والدین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ یکم جون سے پہلے ہی سکولوں کو گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کردیا جائے۔ سندھ حکومت کی جانب سے جمعرات کے روز سکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا تھا،، مگر وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود احمد کا کہنا ہے کہ یکم جون سےقبل چھٹیاں نہیں دی جاسکتی۔ طلبا کی پریشانی اور گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں ، نئے اوقات کار کے مطابق اب سکول صبح سات سے گیارہ بجے تک کھلیں گے۔ دوسری جانب کم سن طلبہ کے بے ہوش ہونے اور بیمار ہونے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں جس کے باعث والدین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
محکمہ تعلیم پنجاب نے1جون سےگرمی کی چھٹیوں کااعلان کررکھا ہے
May 20, 2016 | 15:33