امریکہ کے سابق نائب صدر جوبائیڈن کا سپنا سچ ہوگیا
صدر اوبامہ کے دور میں چوہتر سالہ جوبائیڈن کو جہاں بھی آئس کریم نظر آتی تھی تو وہ، امور مملکت چھوڑ کر فوری طور پر اس کی طرف لپکتے تھے،،، آئس کریم سے محبت کو لے کر ان کا کافی مذاق بھی اڑایا جاتا رہا ہے ، لیکن ان کے پائے استقامت میں کبھی لغزش نہیں آئی اور جہاں موقع ملا آئس کریم پر خوب زبان پھیری ،جوبائیڈن کی اسی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے نیو یارک کی کارنیل یونیورسٹی نے آئس کریم کا نیا فلیور متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، بائیڈن آئس کریم ستائیس مئی کو یونیورسٹی کے کانووکیشن کے موقع پر صارفین کیلئے پیش کی جائے گی، اس کانوو کیشن میں سابق نائب صدر جو بائیڈن بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے