قصور سے سابق ایم پی اے الیاس خان پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔
قصور سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے الیاس خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ الیاس خان نے شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔ شہباز شریف کی جانب سے الیاس خان کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی حقیقی نمائندہ اور مقبول ترین جماعت ہے۔ ہماری جماعت نے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ جتنی ترقی مسلم لیگ ن کے حالیہ پانچ سالہ دور میں ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔