لیسٹر کیخلاف پریکٹس میچ میں پاکستان نےسینئرز کیساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی میدان میں اتارا،

لیسٹر کے خلاف 2روزہ وارم میچ میں پاکستان نے محمد عامر،امام الحق، حارث سہیل، بابر اعظم اور اسد شفیق کو آرام کرایا،فخر زمان، سمیع اسلم، سعد علی اور عثمان صلاح الدین کو پلینئگ الیون کا حصہ بنایا گیا،محمد عامر کو انگلینڈ کیخلاف میچ سے قبل گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کیلئے آرام کرایا گیا، دوسری جانب پاکستان نے ان فارم اوپنر امام الحق کو بھی لیسٹرکیخلاف میدان میں اتارنے سے گریز کیا، انکی جگہ جارح مزاج بیٹسمین فخرزمان کو موقع دیا گیا،مہمان ٹیم نے حارث سہیل اور آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ کے فیصلہ کن مرحلے میں ففٹی بنانے والے بابر اعظم کیساتھ اسد شفیق کو بھی باہر بٹھاتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں سمیع اسلم،عثمان صلاح الدین اور سعد علی کو پلیئنگ الیون میں جگہ دی،فخر زمان اور عثمان صلاح الدین نے شاندار ففٹیاں بناکر سلیکٹرز کی نظریں اپنی جانب مبذول کرالی ہیں،،،