بھارت:اونچی ذات کے ہندوؤں نے دلت برادری کے شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک
بھارت کے صوبے اترکھنڈ میں اونچی ذات کے ہندوؤں نے شادی کی تقریب میں کرسی پر بیٹھنے پر دلت برادری کے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ہے۔ اونچی ذات کے ہندوؤں کے ایک گروپ نے دلت ذات کے اکیس سالہ جتندرا کو تشدد کا نشانہ بنایا جو نو دن بعد چل بسا۔بھارت میں اقلیتوں اور نچلی ذات کی دلت برادری کے خلاف تشدد کے واقعات کے باعث وہاں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔