شام:روس کی حمایت یافتہ سرکاری فورسز کاادلب میں یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان
شام میں روس کی حمایت یافتہ سرکاری فورسز نے ادلب صوبے میں یکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرکاری فورسز نے نصف شب جنگ بندی کی۔تاہم حزب اختلاف نے کہا ہے کہ اعلان کے باوجود گولہ باری اور فضائی حملے جاری رہے۔