میثاق جمہوریت کو لیکر آگے بڑھیں گے اور مزید چیزیں شامل کریں گے: مریم نواز
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلاول سے پہلی ملاقات رائیونڈ میں ہوئی جب وہ والدہ کے انتقال پر تعزیت کےلیے آئے تھے، بلاول میاں صاحب کی عیادت کے لیے بھی آئے، یہ خلوص اچھا لگا۔ اپوزیشن کا عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس میں مشترکہ لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ انہوں نے کہا کہ بلاول کی جانب سے دعوت ملی تو اسی خلوص سے یہ دعوت قبول کی، دونوں جماعتیں روایتی حریف ہیں لیکن میدان میں مقابلہ بھی کرتے ہیں اور دکھ سکھ میں شامل بھی ہوتے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی ختم نہیں ہوا، اس میں توسیع کریں گے اور میثاق جمہوریت کا یہ فائدہ ہوا کہ دو حکومتوں نے اپنی مدت پوری کی جو کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے، اختلافات کواس نہج پر نہیں لے جانا چاہیےکہ واپسی کا راستہ ہی نہ رہے۔ آج سارے جمہوریت بچانے کے نام پر جمع ہوئے ہیں: وزیراعظم کی اپوزیشن پر تنقید بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب کو اپوزیشن کو دبانے کے لے استعمال کیا جا رہا ہے جس کی حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب مخصوص احتساب کر رہا ہے اور یہ ادارہ اپنی ساکھ کھو چکا ہے، نیب کو ان کے فلیٹس نظر نہیں آرہے جن کے لیے ایمنسٹی اسکیم لائی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ اپوزیشن کی افطار پارٹی میں عید الفطر کے بعد مشترکہ لائحہ عمل بنانے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے