جرمن خصوصی نمائندے کی طالبان کے ساتھ ملاقات،افغانستان میں امن کوششوں پر بات چیت
افغانستان کے لئے جرمنی کے خصوصی نمائندے MARKUS POTZEL نے قطر میں طالبان کے ساتھ ایک ملاقات کی جو افغانستان میں امن کوششوں کا حصہ ہے۔ طالبان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ MARKUS POTZEL نے طالبان کے نائب رہنما ملا عبدالغنی برادر کے ساتھ بات چیت کی جو امن کوششوں میں عسکریت پسند گروپ کی قیادت کر رہے ہیں۔انہوں نے ممکنہ امن معاہدے کے مختلف پہلوؤں اور اس حوالے سے جرمنی کی کوششوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔