پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم کو 4وکٹوں سے ہرا دیا
Pietermaritzburg میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم کو پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں 4وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اڑتیس رنز بنائے۔جواب میں پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا جبکہ دو گیندوں کا کھیل ابھی باقی تھا۔پاکستان کی ارم جاوید نے پچپن رنز بنائے اور انہیں میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستان کو سیریز میں دو۔ ایک سے برتری حاصل ہے۔