مردان:سکول وین کی کار سے ٹکر کے نتیجے میں 32 طالب علم زخمی
مردان کے علاقے شیخ ملتون میں آج (پیر) صبح ایک سکول وین ایک کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بتیس طالب علم زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیاگیا ہے جہاں دو طالب علموں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔