کپتان قوم کوغلام ابن غلام بنانے سے بچانےکی جدوجہد کر رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کل موروثی سیاسی آمریتوں کی اگلی نسلوں کومنتقلی کی تقریب تھی، کپتان قوم کوغلام ابن غلام بنانےسےبچانےکی جدوجہدکررہےہیں۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول افطار پارٹی کے حوالے سے کہا کل موروثی سیاسی آمریتوں کی اگلی نسلوں کومنتقلی کی تقریب تھی، کل لوٹ مارکےمال کےتحفظ کاتجدیدعہدکیاگیا۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا قصیدہ گو اور دربان نے موروثی سیاسی آمریت کے ہاتھ پر بیعت کی، کپتان قوم کو غلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہدکر رہے ہیں۔