پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی
کراچی:(20 مئی 2019) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس میں سات سو اکیاسی پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی میں رجحان کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں سات سو اکیاسی پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے اور کرنٹ انڈیکس بتیس ہزار تین سو پچاسی کی سطح پرٹریڈ کررہا ہے