مظفرآباد: آندھی اورتیزہوا سے کئی مکانوں کی چھتیں اڑگئیں،بجلی کا نظام درہم برہم
گزشتہ شام آندھی اورتیزہوا سے کئی مکانوں کی چھتیں اڑگئیں،بجلی کا نظام درہم برہم،شہر کے اندر درخت گرنے کی وجہ سے بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں ۔جس کی وجہ سے دارالحکومت میں چار سے پانچ گھنٹے مسلسل بجلی بند رہی۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے روزہ داروں اورنماز تراویح ادا کرنے والوں کو سخت پریشانی کا سامنا رہا۔گزشتہ روز محکمہ برقیات کے ایس ڈی اومحسن میر،سابق انجینئر خورشید اعوان نے ہمراہ فیلڈسٹاف شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بحالی کیلئے بھرپور جدوجہد کے بعد بجلی بحال کروانے میں کامیاب ہوگئے۔عوامی حلقوں نے محکمہ برقیات کے آفیسران کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی دلچسپی سے عملہ فیلڈ نے شہر کی بجلی بحال کرنے میں اہم کردارادا کیا۔