کانگو میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1209 ہوگئی۔
کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا کی وجہ سیہلاکتوں کی تعداد 1209تک پہنچ گئی۔ کانگو کی وزارت صحت نے وزارت نے ٹویٹ کہا ہے کہ 19 مئی، 2019 تک ایبولا وائرس کے کل 1816 کیس رجسٹرڈ کرائے گئے جن میں سے 1728 افراد میں ایبولا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے 1209 افراد ہلاک اور 482 صحت مند ہوئے ہیں۔وزارت نے 10 مئی کو ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں ایبولا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے اگست سے اب تک 1105 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔ واضح رہے کہ کانگومیں40 سال کے دوران یکم اگست کو حکام نے ایبولا کی 10 ویں مرتبہ وبائی بیماری کا علان کیا تھا۔ ایبولا وائرس جنگلی جانوروں سے انسانوں میں پھیلتا ہے اور عالمی ادارہ صحت کے ایک اندازے کے مطابق اس بیماری سے متاثرین کی شرح اموات 50 فیصد ہے۔