مانچسٹر ایئرپورٹ پر بجلی کی فراہمی منقطع
ایئرپورٹ پر بجلی کی فراہمی منقطع ہونے سے طیاروں کی ری فیولنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق بجلی کی فراہمی منقطع ہونے سے اب تک 86پروازیں متاثر جبکہ86پروازوں میں سے 44منسوخ اور 42کا رخ موڑ دیا گیا ۔ائرپورٹ انتظامیہ کے مطابق تقریبا 13ہزار مسافر متاثر ہوئے ہیں۔خرابی کے باعث پی آئی اے کی پرواز بھی اڑان نہ بھر سکی۔