سعودی عرب میں ژالہ باری، النماص کے پہاڑی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔
سعودی عرب کی جنوبی گورنری النماص میں آل قحطان کے علاقے میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے باعث نہ صرف علاقے میں موسم میں ٹھنڈا ہو گیا بلکہ ژالہ باری سے النماص کے پہاڑی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ کر قدرتی حسن کو دوبالا کردیا۔سیاح اور قدرتی مناظر کے دلدادہ شہریوں کو یہ موسمی تبدیلی کیمروں میں محفوظ کرنے کا ایک نیا موقع فراہم مل گیا۔ بارش کے باعث النماص گورنری اوراس کے مضافات میں موسم ٹھنڈا ہوگیا۔ زائرین اور سیاح گھروں سے نکل آ ئے اور لوگوں نے بارش اور ژالہ باری کے بعد کے مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرلیا۔ سردی بڑھنے کے باعث علاقے میں سیاحوں کا رش لگ گیا۔