ورلڈ کپ میں پوری ٹیم 100 فارمنس فیصد دینے جا رہی ہے: محمد عامر
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پوری ٹیم100فارمنس فیصد دینے جا رہی ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ 2019کے لیے15رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں فاسٹ بولر محمد عامر بھی شامل ہیں۔محمد عامر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری چار میچز چکن پاکس میں مبتلا ہونے کے باعث نہیں کھیل سکے تھے تاہم جنید خان کی بدترین کارکردگی کے باعث سلیکشن کمیٹی نے محمد عامر کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔محمد عامر نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم میں شامل ہونے پر فخر ہے۔فاسٹ بولر نے کہا کہ ورلڈ کپ میں100فیصد پرفارمنس دینے جا رہے ہیں اور ہم سب پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے کی کوشش کریں گے۔محمد عامر نے حمایت اور دعائیں کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں زیادہ حمایت اور دعاں کی ضرورت ہے۔