وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی کارکردگی اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔میٹروبس سروس کے منصوبوں کے آپریشنل اخراجات کم کرنے کیلئے تجاویز طلب۔وزیراعلیٰ نے آپریشنل اخراجات کو حقیقت پسندانہ بنانے کیلئے سفارشات مانگ لیں۔آپریشنل اخراجات کو حقیقت پسندانہ بنانے کیلئے سفارشات کی تیاری کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت۔لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کے آپریشنل اورمینٹیننس کنٹریکٹ کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل۔کمیٹی میں منصوبہ بندی و ترقیات،خزانہ،ٹرانسپورٹ،قانون اورپنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام شامل ہوں گے۔کمیٹی کنٹریکٹ کا جائزہ لے کر7روز میں رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے میٹروبس سروس اورلاہور اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی،اراکین قومی اسمبلی صداقت علی خان، ابراہیم خان،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب،ارکان صوبائی اسمبلی اعجاز خان، غضنفر عباس چھینہ،میاں طارق عبداللہ، سعدیہ سہیل رانا، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری قانون، سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سیکرٹری فنانس اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت۔