شہر قائد کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
کراچی کو پانی سپلائی کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈائون ہوا ہے، جس کے باعث شہر قائد کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق بجلی کے بریک ڈائون کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی بہتر انچ قطر کی پائپ لائن نمبر5 پھٹ گئی جس کے باعث شہر قائد کو2 کروڑ 80لاکھ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔پائپ لائن پھٹنے سے شاہ لطیف ٹائون،کورنگی،لانڈھی،گلشن اقبال سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہوگئی اور پائپ لائن کے مرمتی کام کا تاحال آغاز نہ ہوسکا ۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی ہنگامی طور پر بحال کر دی گئی ۔