پاکپتن کی ضلعی انتظامیہ نے گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے گوداموں سے 17 ہزار من گندم برآمد کرلی
پاکپتن کی ضلعی انتظامیہ نے گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے گوداموں سے 17 ہزار من گندم برآمد کرلی ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایت پر گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر پاک پتن میں گوداموں پر چھاپے مارے گئے۔اس دوران ذخیرہ کی گئی17 ہزار من گندم برآمد کی گئی،:برآمد کردہ گندم کو تحویل میں لے کر چار گودام سیل کردیئے گئے،تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کسی کو ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیں گے۔