اسرائیلی عدالت سے فلسطینی نوجوان کو 17 سال قید کی سزا
اسرائیل کی ایک فوج داری عدالت نے 27 سالہ فلسطینی اسیر عدی عاطف تعامرہ کو 17 سال قید اور 70 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ تعامرہ کا رہائشی تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں قائم الدھیشہ پناہ گزین کیمپ سے ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے تعامرہ کو 17 جون 2017 کو حراست میں لیا تھا۔ اسپر جنوبی بیت لحم میں گوش عتصیون یہودی کالونی میں چاقو سے ایک یہودی آباد کار پرحملے کا الزام عائد کیا گیا۔گرفتاری کے بعد اسے مسلسل ایک ماہ تک ایک فوجی حراستی مرکز میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔طویل ٹرائل کے بعد گذشتہ روز اسرائیلی عدالت نے عاطف تعامرہ کو 17 سال قید اور 70 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔