لاہور، ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ، نوجوان جاں بحق
لاہور میں پیکو روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے پیکو روڈ پر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، موٹر سائیکل سوار شخص کی شناخت 25 سالہ ظفر اقبال کے نام سے ہوئی۔ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو نے متوفی کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے جس کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔