پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں200 ملین سکوک بانڈزکااجرامالیاتی سنگ میل ہے: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 200 ملین سکوک بانڈز کا اجرا مالیاتی سنگ میل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسابقتی عمل (کمپیٹیٹو بک بلڈنگ) کےذریعے 200 ارب کے سکوک بانڈز کےاجراء کےتاریخ سازمالی تجربےکےنتیجےمیں 170فیصد سےزائد کامنافع حاصل ہوا ہے جوہماری پالیسیوں پر منڈی کے ٹھوس اعتماد کامظہرہے۔ اس سے حکومت کو 18 ارب روپےکی بچت ہوئی جو اب عوامی فلاح پرخرچ کی جاسکتی ہے خیال رہے کہ حکومت نے پہلی بار 200 ارب روپے کے سکوک بانڈز جاری کیے ہیں ۔