وزیراعظم کے دورے سےسعودی عرب کے ساتھ تعلقات مستحکم ہوں گے۔ یوسف رضا گیلانی

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اورپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ سعودی حکومت عمران خان سے ناراض ہے تاہم امید ہے موجودہ وزیراعظم کے دورے سے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مستحکم ہوں گے ۔ سعودی عرب کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ سفیروں کے بارے میں وزیراعظم کا بیان افسوسناک ہے۔ پاکستانی سفیر بہت قابل اور محنتی ہیں حتیٰ ایک سابق وزیر خارجہ نے بھی پاکستانی سفیروں کی بہت تعریف کی۔ پاکستانی سفیروں نے ملکی مفاد کیلئے بہت کام کیا ہے۔ اگر وزیراعظم کو کسی سفیر کی کارکردگی سے اختلاف تھا تو اسی کی بات کرنی چاہیے تھی سب کے بارے میں کہنا اچھا نہیں ۔ حالانکہ ہمارے سفیروں کی کارکردگی کا انڈیا بھی معترف ہے۔