ملک میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا، صوبوں کو 25 سے 30 فیصد تک پانی کی کمی کا سامنا
ملک میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا، صوبوں کو 25 سے 30 فیصد تک پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ارسا نے خبردار کیا کہ اس وقت پنجاب اور سندھ کو پانی کے 18 فیصد شارٹ فال کا سامنا ہے، گلیشئرز پر درجہ حرارت نہ بڑھنے سے صورتحال سنگین ہونے کا بھی خدشہ ہے۔پانی کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے کا کہا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد سے زیادہ اخراج جاری ہے، منگلا سے سندھ کو 8 ہزار کیوسک پانی کی فراہمی بڑھادی گئی ہے۔ارسا نے کہا ہے کہ پانی کا شارٹ فال 25 سے 30 فیصد تک پہنچ سکتا ہے، حالات معمول پر آنے تک شہری پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں۔