سکھر :مسافر کوچ الٹ گئی، 13 افراد جاں بحق،20زخمی

سکھر میںروہڑی کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ریسکیوحکام کے مطابق ملتان سے کراچی جانیوالی مسافرکوچ تیز رفتاری کے باعث سکھر میں روہڑی کے قریب کلر گوٹھ کے مقام پرالٹ گئی جس کے نتیجے میں13افراد جاں بحق اور 20زخمی ہو گئے ،حادثے کے فوری بعد روہڑی، پنو عاقل اور سکھر کے ہسپتالوں لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کردیا گیا ،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ،ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ کینٹ سے پاک فوج کے جوان بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سکھر نے ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔