وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،اراکین صوبائی اسمبلی آصف مجیداورمحمد شفیع کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت،اراکین صوبائی اسمبلی آصف مجیداورمحمد شفیع کی ملاقات ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج،فلاح عامہ کی سکیموں اورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہر شہرکی یکساں ترقی کیلئے علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیا ہے۔ رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب کے دوردراز علاقوں کوترقی کے دھارے میں لانے کے لئے فنڈزکی غیر منصفانہ تقسیم کی روایت کو ختم کردیا ہے۔ جلد رحیم یار خان کا دورہ کروں گا۔ پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم عمرا ن خان کی قیادت میں متحد ہے۔ پراپیگنڈا کرنے والے عناصرمخصوص ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں۔ ان عناصر کو قومی مفادات عزیز نہ عوام کی ترقی۔ موقع پرست عناصرکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے۔ الزامات کی سیاست کی، نہ کریں گے۔ع پنجاب میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی۔ شفافیت،میرٹ،انصاف اورقانون کی عمل داری پر یقین رکھتے ہیں۔عثمان بزدار