جہانگیر ترین گروپ عثمان بزدار کیلئے خطرے کی گھنٹی قرار

سیاسی پنڈتوں نے جہانگیر ترین گروپ کو عثمان بزدار کیلئے خطرے کی گھنٹی قرار دیدیا ہے دوسری طرف چوہدری نثار کے حلف اٹھانے کو بھی اس تناظر میں اہمیت دی جارہی ہے جبکہ عثمان بزدار نے بھی ارکان اسمبلی سے روابط تیز کردیئے ہیں تاکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے میں مدد مل سکے دوسری طرف ن لیگ بھی رنگ روڈ کی کرپشن پر متحرک نظر آرہی ہے اور وہ مسلسل عثمان بزدار اور عمران خان کو اس سکینڈل میں نشانے پر لئے ہوئے ہے پیپلز پارٹی بھی پنجاب میں تبدیلی کیلئے متحرک نظر آرہی ہے ان حالات میں آزاد امیدوار بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اس بحران سے کس طرح نکلے گی۔