غیر قانونی رکشہ سٹینڈز ختم کرنے کیلئے ٹریفک وارڈنز کو ہدایات جاری

ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں تجاوزات کیساتھ ساتھ غیر قانونی رکشہ سٹینڈز کو ختم کرنے کیلئے متعلقہ ٹریفک وارڈنز کو ہدایات جاری کردی ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے شہر کے مختلف مقامات پر مافیا نے خود ساختہ ٹھیکیدار بناکر رکشہ ڈرائیوروں سے بھتہ وصول کرنا شروع کررکھا ہے اور اس کی آڑ میں یہ مافیا رکشہ ڈرائیوروں کو شہر بھر میں جگہ جگہ سٹینڈ لگوا کر دے رہا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہورہی ہے جبکہ بلاک نمبر 3 اور مختلف مقامات پر سائیکل سٹینڈ قائم ہونے کے باوجود شہر کے بازاروں میں غلط پارکنگ اور جگہ جگہ رکشہ سٹینڈ کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات بڑھتی جارہی ہیں ضلعی انتظامیہ نے غلط پارکنگ کرنے اور جگہ جگہ سٹینڈ ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔