تشویشناک صورتحال ، بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مزید60 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

پشاور : باچا خان اںٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سےآنے والے 60 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ، مسافرپی کی 218 کے ذریعے دبئی سے پشاورپہنچے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پشاورایئرپورٹ پربیرون ملک سےآنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جن میں سے دبئی سے پہنچنے والے 60 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مسافرپی کی 218 کے ذریعے دبئی سے پشاورپہنچے تھے ، مسافروں کےاحتجاج پر2مرتبہ ٹیسٹ کئےگئےجودونوں بار مثبت نکلے ، جس کے بعد پشاور ایئرپورٹ منیجر نے اے ایس ایف کو طلب کرلیا۔ اس سے قبل پشاور ایئرپورٹ پر خلیجی ممالک سے آنیوالے80سے زائد مسافرکورونا میں مبتلا تھے ،جس کے بعد محکمہ صحت نے کورونا متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا تھا۔ گذشتہ روز پشاور ایئرپورٹ منیجر نے 32فرنٹ لائن ورکرز کے کورونا میں مبتلاہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کورونا میں مبتلا زیادہ تر ایئرپورٹس پر کام کرنیوالے ویجلنس،ایئرپورٹ سروسزکا عملہ شامل ہیں۔ ایئرپورٹ منیجر کا کہنا تھا کہ کورونا میں مبتلا برج آپریٹرز ،ایچ آر اور میڈیکل کا عملہ بھی متاثر ہوا ، بیرون ملک سے آنیوالے کورونامثبت مسافرکورونا کےپھیلاؤکا سبب بنے۔