فیصل واوڈا جہانگیر ترین گروپ پر برس پڑے

فیصل واوڈا نے کہا کہ پورا گروپ ایک ایس ایچ او کی مار ہے مگر ایسی سیاست نہیں جانتے کہ پولیس کی موبائل بھیجیں۔ دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب یاور بخاری نے فیصل واوڈا کو شٹ اپ کال دے دی۔ انہوں نےکہا کہ واوڈا منہ بند کرلو، سیاست کو میچیورکرو، اگر ہمت ہے تو بھیج کر دیکھو ایس ایچ او۔