سندھ: پی ایس 70 ماتلی کے ضمنی الیکشن میں پولنگ جاری

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے جو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ یہ نشست پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی بشیر احمد کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر پیپلزپارٹی کےامیدوارحاجی محمد ڈاڈا ہالیپوٹو اور جے یو آئی کے مولانا گل حسن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ انتظامیہ نے 123 پولنگ اسٹیشنز میں سے 41 کو حساس اور 12کو انتہائی حساس قرار دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بدین کا کہناہے کہ پولنگ کورونا ایس او پیزکے تحت کرائی جارہی ہے، ووٹرز ایس او پی کے تحت ماسک پہن کر آئیں، ووٹرز سماجی فاصلے کے تحت پولنگ اسٹیشنوں میں جائیں گے جب کہ پولنگ اسٹیشن کے باہر گول دائرے بنائے گئے ہیں۔