سندھ ہائیکورٹ:لاپتہ افراد کیس،وفاقی سیکرٹری داخلہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افرادکی عدم بازیابی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ کے ایک اور ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ کی عدم گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کو بھی طلب کرلیا گیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ روز بھی تین مختلف کیسز میں وفاقی سیکرٹری داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئےگئے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ کی عدم گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کو بھی طلب کرلیا۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ کو گرفتار کرکے 27 مئی کو پیش کیا جائے، سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ روز بھی 3 مختلف کیسز میں وفاقی سیکرٹری داخلہ کے وارنٹ جاری کئے تھے