کورونا سے 131 افراد جاں بحق، 4207 نئے کیسز رپورٹ

کورونا وباسے مزید 131 افراد جاں بحق، 4 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 391 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 130 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 207 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 890,391 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ 03 ہزار 323 ، پنجاب میں 3 لاکھ 31 ہزار 102، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 28 ہزار 033، اسلام آباد میں 79 ہزار 789، بلوچستان میں 24 ہزار 223 ، آزاد کشمیر میں18 ہزار 469 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 452 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد66 ہزار 282 ہے۔ جب کہ ساڑھے 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 171 مریض صحت یاب ہوئے