یواے ای سے آنے والی 2 پروازوں کے 39 مسافر وں میں کورونا کی تشخیص

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یواے ای سے آنے والی 2 پروازوں کے 39 مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پریواے ای سے آنے والی 2 پروازوں کے 39 مسافرکورونا مریض نکلے۔ دونوں پروازیں متحدہ عرب امارات سے پشاورپہنچیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جہازمیں مسافروں کو کچھ پتہ نہیں ہوتا کون مریض ہے اور کون صحتمند، مسافر بغیر ٹیسٹ جہاز میں سوار ہو جاتے ہیں، ساتھ بیٹھا دوسرا مسافربھی اسی طرح کورونا وائرس کا شکارہوجاتا ہے۔