خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ Play Video لاہور کی احتساب عدالت نےآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔ احتساب عدالت کےڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے کیس پر سماعت کی۔ خواجہ آصف پر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے، انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونےپر کوٹ لکھپت جیل سے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 3 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔