گوگل سرچ میں نیا ٹول شامل کرنے کا اعلان

دنیا بھر میں مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے جِلد، بالوں اور ناخنوں کی صحت جاننے کیلئے نیا اور جدید ٹول متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ گوگل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صارفین اب باآسانی جان سکیں گے کہ ان کی جلد اور بالوں کو کسی قسم کی کوئی بیماری تو لاحق نہیں ہے۔ اس کیلئے آپ کو اپنے موبائل کے کیمرے سے انفیکشن والی جگہ کی تین تصاویر لینی ہوں گی، مثال کے طور پر اگر آپ کے بازو پر ریش ہے تو گوگل آپ کو اس کی علامات اور بیماریوں سے متعلق آگاہ کرے گا۔