عثمان بزدار نے عمران خان کے سہولت کار کا کردار ادا کیا،عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس

مسلم لیگ (ن)نے راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدارکی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے میں عثمان بزدار نے عمران خان کے سہولت کار کا کردار ادا کیا، یہ 25 ارب نہیں بلکہ 40 ارب روپے سے زائد کا سکینڈل ہے جس کی انکوائری ہو چکی، اب گرفتاریاں باقی ہیں۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کے منصوبے میں غلام سرور خان اور ذلفی بخاری کے رشتے داروں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایاگیا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب مگر مچھوں پر ہاتھ نہیں ڈالتے تو سوچا جائے گاکہ وہ بھی معاونت کررہے ہیں، (ن)لیگ اس کرپٹ نظام میں حصے دار نہیں بننا چاہتی، آزاد اورشفاف الیکشن ہی واحد حل ہے۔