بغیرمنصوبہ بندی شہروں کی حدود میں اضافہ ماحولیات کیلئےشدید خطرناک ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جس رفتار سے بغیر منصوبہ بندی شہروں کی حدود میں اضافہ ہو رہا ہے، اس سے ناصرف ماحولیات کو شدید خطرات لاحق ہیں بلکہ اس سے فوڈ سیکیورٹی اور انتظامی مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ ہے لہذا اس امر پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
تفصیل کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کے زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس ہوا۔وزیراعظم نے معاشرے کے کمزور طبقوں کو روزگار کے لئے آسان اور کم قیمت پر قرضوں کی فراہمی، کم آمدنی والے افراد کو ذاتی گھروں کی تعمیر کے لئے قرضوں کی فراہمی، صحت کارڈ کی فراہمی اور غریب خاندانوں کے کم از کم ایک فرد کو ٹیکنیکل اور پرفیشنل ہنر دلوانے کے حوالے سے جامع پلان بنانے اور پیش کرنے کی ذمہ داری وزیرِ خزانہ کو سونپ دی۔