این سی او سی نے امتحانات کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے : شفقت محمود

تعلیم کے وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے پیشہ ورانہ امتحانات منعقد کرانے کی اجازت دی ہے۔آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم کے سیکرٹری کو احتیاطی تدابیر مدنظر رکھتے ہوئے امتحانی مراکز اور طلبہ کی تعداد سے متعلق تفصیلات دینی چاہئیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر تمام انتظامات تسلی بخش ہیں تو ایسے امتحانات کیلئے فوری اجازت دی جائے گی۔